vni.global
Viral News International

ٹینس چیمپئین راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں راجر فیڈرر نے گرینڈ سلم اور اے ٹی پی ٹور  ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں سال لندن میں ہونے والا لیور کپ ان کا آخری بڑا ایونٹ ہوگا۔

41 سالہ ٹینس اسٹارکا کہنا تھا کہ میرے  جسم نے مجھے واضح پیغام دے دیا ہے، میں نے 24 سال میں 1500 سے زائد میچز کھیلے اور اب مجھے سمجھنا چاہیےکہ کیریئر کو کہاں ختم کرنا ہے۔

فیڈرر کا کہنا تھا کہ میں کھیل سے محبت کرتا ہوں اور اسے کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.