vni.global
Viral News International

انگلش ٹیم 17 سال بعدکل کراچی پہنچے گی

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کل دوپہر دو بجے  پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے علاوہ پاک انگلینڈ سیریز  کے پریکٹس شیڈول کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کی ٹیم پہلا پریکٹس سیشن جمعہ کی شام کرے گی جبکہ ہفتے کو پاکستان اور انگلینڈ دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن کریں گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر کو کراچی سے ہوگا۔

سیریز کے ابتدائی چار میچز 20 ، 23،22  اور 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گےجبکہ 28، 30 ستمبر اور  2 اکتوبر کو شیڈول میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.