vni.global
Viral News International

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ انگلینڈ کے خلاف 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز، نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرنے والے اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

  انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 20 ستمبر سے شروع ہوگی  اور انگلش ٹیم کل کراچی پہنچے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.