vni.global
Viral News International

چہلم امام حسینؑ، سکیورٹی کیلئے پاک فوج تعینات ہوگی

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے لئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔وزارتِ داخلہ کی سمری پر وفاقی حکومت سے منظوری سے فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کیلیے پاک فوج کی خدمات کی منظوری دی۔ سکیورٹی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں سینٹرل کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا۔

 پاک فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور دیگر فورسز کی بھی سکیورٹی خدمات سرانجام دینگی، پاک فوج کے جوان پہلے ہی سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں پر مامور ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.