وزیر اعظم کی عمرہ ادائیگی،ملکی سلامتی وخوشحالی کیلئے دعا
وزیراعظم شہبازشریف نےعمرہ ادا کرلیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی وزیراعظم کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے حجرہ اسود کوبوسہ بھی دیا، وزیراعظم نے ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لیے دعا مانگی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے مرکزی دروازے پروزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت خوش گوار رہی، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔