vni.global
Viral News International

نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان آنے کی تیاری مکمل ہے، وکلا جب کہیں گے قانونی تیاری مکمل ہے نوازشریف پاکستان آ جائیں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصاف نہیں سانحہ ہوا ہے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی سزا نواز شریف کو دی گئی جبکہ عمران خان کے ہاتھ توشہ خانے سے رنگے ہوئے ہیں اور ان پر بے شمار کیسز ہیں، عمران خان کے جرائم کی لمبی فہرست ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں آنے دیں جب آئیں گے تو دیکھیں گے، اعتماد کا ووٹ ضروری نہیں کہ ان کے کہنے پر لیں خود بھی لے سکتے ہیں، ہمارے نمبر اللہ کے فضل سے پورے ہیں، کوئی ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہے، پنجاب اسمبلی توڑنے سے وفاق کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم ہونے سے متعلق خبروں پر خواجہ آصف نے کہا کہ جہاں کا خمیر ہے وہاں پہنچ رہا ہے، ڈاکو چوروں کی چھتری کے نیچے اکھٹے ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر محمود کھوسہ سے رابطہ کیا تھا لیکن ہماری حکومت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں تھی، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نام تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر آج فائنل کر لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ دیوار سے نہیں لگے گی، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ن لیگ کو نقصان نہیں ہوا، سوشل میڈیا سے لوگ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.