vni.global
Viral News International

حکومت کا فوری 10لاکھ ٹن گندم درآمد کرنےکافیصلہ

وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے فور طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو  کے پاس موجود گندم کے ذخائر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیش نظر یہ قدام اٹھایا گیا ہے۔ اعلان کیا گیا ہے کہ پاسکو کے پاس دستیاب ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے تا کہ عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبوں سے تفصیلی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور حکومت مارکیٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.