vni.global
Viral News International

ملک میں طوفانی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری

ملک بھر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں: این ڈی ایم اے نے جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں مزید 9 افراد جاں بحق جبکہ 54 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

With rain red alerts all over North India, we are at the precipice of a new disaster. India is witnessing massive landslides, devastation in the Himalayas, overflowing rivers and 20-km long traffic

مجموعی جانی نقصانات اور متاثرین کی تفصیلات

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 26 جون سے 23 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 241 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق ہونے والے افراد میں 35 بچے 27 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں

صوبائی بنیادوں پر جانی نقصانات کا تناسب

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا صوبائی گراف درج ذیل ہے

خیبرپختونخوا: 47 افراد جاں بحق، 70 افراد زخمی

پنجاب: 21 افراد جاں بحق، 154 افراد زخمی

آزاد کشمیر: 7 افراد جاں بحق، 2 افراد زخمی

بلوچستان: 6 افراد جاں بحق، 15 افراد زخمی

مالی و انفراسٹرکچر کے نقصانات

بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے نہ صرف جانی بلکہ وسیع پیمانے پر مالی نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں:

متاثرہ مکانات: ملک بھر میں مجموعی طور پر 387 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

مویشی: 207 مویشی سیلابی ریلوں اور حادثات کی نذر ہو چکے ہیں۔

سڑکیں: تقریباً 6.7 کلو میٹر طویل سڑکیں شدید متاثر ہوئی ہیں جس سے مواصلاتی نظام میں دشواری کا سامنا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.