vni.global
Viral News International

کوٹری میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، پانچ افراد جاں بحق

کوٹری: جامشورو کے قریب دریائے سندھ میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثہ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقلی کے دوران پیش آیا۔ کشتی میں 15 افراد سوار تھے جس میں سے 10 افراد کو بچالیا گیا۔

ڈوبنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان تھا جبکہ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ تمام افراد لاشاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.