vni.global
Viral News International

پاکستان میں آئندہ سال ہونیوالے ساؤتھ ایشین گیمزکے شیڈول کی منظوری

ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان میں آئندہ سال 3 سے 11 اپریل تک ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ اس اجلاس میں سری لنکا، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وفود نے بالمشافہ جبکہ بھارتی وفد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

ان کھیلوں کا انعقاد اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں کیا جائے گا، جس میں 346 گولڈ میڈلز کے لیے مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں 28 مردوں اور 25 خواتین کے کھیلوں کے مقابلے شامل ہوں گے، جن میں رکن ممالک کے 4,200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کا کہنا ہے کہ پاکستان ان گیمز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور حکومت کی بھرپور سپورٹ سے اس ایونٹ کو شاندار بنایا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.