vni.global
Viral News International

الیکشن کمیشن کا توشہ خانہ ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان سے متعلق  توشہ خانہ ریفرنس  کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

 تحریری فیصلہ 36 صفحات پر مشتمل ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ متفقہ ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے دستخط موجود ہیں۔ عمران خان کے وکیل تحریری فیصلے کی مصدقہ نقول لینے الیکشن کمیشن پہنچے۔

یاد رہے الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبرکو توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو  نااہل قرار دیا تھا۔ عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.