vni.global
Viral News International

اسلام آباد ہائی کورٹ نے میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو میانوالی کی نشست پر ضمنی الیکشن سے روک دیا تاہم توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کےآغاز پر جسٹس عامر نے سوال کیا کہ آپ نےاضافی دستاویزات جمع کرانےکی کوئی درخواست بھی جمع کرارکھی ہے؟ اس پر  علی ظفر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کا جاری نوٹی فکیشن جمع کرانے کی درخواست دی ہے، عمران خان کوبطوررکن اسمبلی نااہل قراردےکرڈی سیٹ کیا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ اسپیکر ریفرنس کی طرف سے آیا تھا؟ اس پر علی ظفر نے کہا کہ جی، یہ ریفرنس اسپیکر کی جانب سے بھجوایا گیا تھا جس پر نااہلی کا فیصلہ سنایا گیا،الیکشن کمیشن کو ریفرنس پر اپنی فائنڈنگز دینی ہوتی ہیں، الیکشن کمیشن کے سوالوں کا جواب 90 دن میں دینا ہوتا ہے،  ہررکن اسمبلی 30 جون کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کا پابند ہوا ہے، اگر 120 دن میں گوشوارےجمع نہ کرائیں یا غلط معلومات دیں تو وہ ممبرکرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار پاتا ہے، جھوٹا بیان، غلط معلومات دینےکی سزاقانون میں 3سال تک قید اور جرمانہ ہے، اس میں نااہلی کی سزا نہیں ہے۔

عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کی نااہلی کا فیصلہ معطل کیا جائے اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل نہیں کررہے، ضمنی الیکشن کرانے سے روک دیتے ہیں۔

بعد ازاں عدالت نے میانوالی کی نشست پر الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا اور عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.