vni.global
Viral News International

پنجاب حکومت کا اداکار طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کر دیا۔

جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے محکمۂ صحت کو طارق ٹیڈی کے مفت علاج کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا ہے کہ طارق ٹیڈی کا علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.