vni.global
Viral News International

شب برات مبارک،سعودی عرب میں آج،پاکستان میں کل نصف شعبان کی رات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی

اسلام آباد : سعودی عرب میں آج 14شعبان المعظم ہے اور رات  شب برآت ہوگی جب کہ پاکستان میں کل نصف شعبان کی رات یعنی شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

پاکستان میں کل شب برآت کےموقع پر مساجد میں خصوصٰ محافل کا اہتمام اور شب بیداری کا خصوصی انتظام کیا جائیگا ، مسلمان رات نوافل اور دیگر عبادات میں  گزاریں گے۔

شب برات کے موقع پر مساجد، مزارات و خانقاہوں میں چراغاں و خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائیگا، جہاں لوگ خالق کائنات اللہ رب العزت کے حضور سجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے توبہ استغفار کریں گے اور دنیائے فانی سے گزر جانے والے اپنے بزرگوں کی ارواح کی مغفرت کے لیے دعائیں کریں گے۔

ملک کے مختلف شہروں، قصبوں و دیہاتوں میں درود و سلام اور اذکار کی بڑی و چھوٹی محافل کا انعقاد کیا جائیگا

سعودی عرب ، گلف اور یورپ میں آج شب برات ہے جبکہ پاکستان اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں کل شب برات ہوگی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.