vni.global
Viral News International

حکومت کارواں سال تمام درخواست دہندگان کو حج پر بھیجنے کا اعلان

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس سال قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72 ہزار  869 درخواست دہندگان کو حج پر بھیجا جائے گا اور اس حوالے سے قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مختص کردہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں

انہوں نے بتایا کہ 72 ہزار 869 افراد نے مجموعی طور پر حج پر جانے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مختص کردہ کوٹے سے 37 ہزار  زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ رواں سال ریگولر حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44 ہزار 190تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام درخواست دہندگان کو حج پر بجھوانے کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جسے پورا کیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.