vni.global
Viral News International

عاطف اسلم کے گھر ننھی پری کی آمد

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کےگھر  ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا گیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری بتاتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی کوئین آگئی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔

آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی  مبارک باد بھی دی ۔

 حلیمہ  عاطف اسلم سے پہلے گلوکار کا  ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام احد اسلم ہے۔

اس پوسٹ کے بعد عاطف اسلم کو شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.