مہنگائی کی وجہ سے اسمارٹ فون اور کمپیوٹر کی طلب میں کمی، تحقیق
عالمگیروبا کورونا کے دوران جہاں بہت سے کاروباریکسرتباہ ہوگئے وہاں ایک کاروبارنے کافی تیزی سے ترقی کی۔ اوروہ کاروبارتھا اسمارٹ فون، لیپ ٹاپ، کمپوٹرر،ایسیسریزاورموبائل ایپلی کیشن کا۔
لاک ڈاؤن کے دورمیں ٹیکنالوجی کی صنعت کوبہت فروغ حاصل ہوا، لیکن ایک حالیہ تحقیق نے اس حوالے سے کافی ہوش ربا انکشافات کیے ہیں۔
امریکی ریسرچ فرم گارٹنرکی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا بھرمیں بڑھتے ہوئے افراط زراورچینی معیشت کی سست روی کی وجہ سے رواں سال اسمارٹ فون اورپرسنل کمپیوٹرزکی فروخت میں واضح کمی ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی سست معیشت اوربڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید میں کمی ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں اس سال کمپیوٹراوراسمارٹ فونزکی عالمگیرترسیل میں کمی کے امکانات ہیں۔