کیافخر زمان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کاحصہ نہیں ہونگے؟
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جارح مزاج بیٹر فخر زمان اگلے ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
یوٹیوب چینل ’Caught Behind‘ ڈاکٹر نعمان سے گفتگو کے دوران راشد لطیف نے فخر زمان کی میں گھٹنے کی انجری سے متعلق انکشاف کیا، ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو بتادوں فخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاحصہ نہیں ہوں گے۔
جس پر ڈاکٹر نعمان کا کہنا تھا کہ آپ نے بہت بڑی بریکنگ دی ہے ، تاہم راشد لطیف نے ان کی بات سے اختلاف کیا اور کہا کہ بریکنگ نہیں ہے کیوں کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری کا سامنا ہے جس کے باعث وہ 4 سے 6 ہفتوں کے لیے نہیں کھیل سکتے۔
Breaking News : Fakhar Zaman won’t be part of wt20 squad cause of knee injury. pic.twitter.com/oO9feYiXy3
— Usama Zafar (@Usama7) September 14, 2022
راشد لطیف کا کہنا تھا فخر زمان باہر ہونے والے پلیئر نہیں ہیں، اگر وہ 4 سے 6 ہفتے یا ایک مہینے کے لیے آرام یا ری ہیب پر چلے جائیں گے تو کوئی مسئلہ نہیں۔