vni.global
Viral News International

پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی دھمکی دینے والا دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد: وفاقی پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم دہشت گرد ٹی ٹی پی سے ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے دھشت گرد نے گزشتہ دونوں مارگلہ کی پہاڑی سے ویڈیو بنا کر شئیر کی تھی۔

ویڈیو میں کالعدم ٹی ٹی پی کے رکن نے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب اشارہ بھی کیا تھا جسے پولیس نے خفیہ کی اداروں کی معاونت سے گرفتار کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار مبینہ دھشت گرد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.