’واپس آجائیں آپ کی ضرورت ہے‘، مریم کا والد کیلئے پیغام
(ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے والد نواز شریف کی یاد سے متعلق تیار کیے گئے ٹرک آرٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
FILE PHOTO: Nawaz Sharif (R), former Prime Minister and leader of Pakistan Muslim League, gestures to supporters as his daughter Maryam Nawaz looks on during party's workers convention in Islamabad, Pakistan June 4, 2018. REUTERS/Faisal Mahmood/File photo
مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایک ٹرک آرٹ کو شیئر کرتے ہوئے سرائیکی گانے کے لفظوں کو بطور کیپشن درج کرتے ہوئے والد کو پیغام دیا۔
تصویر میں ٹرک آرٹ پر نواز شریف زندہ باد کے نعروں کو دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی ٹرک پر بنائے گئے آرٹ میں سرائیکی گانا ’پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی‘ درج ہے۔
مریم نواز نے اسی گانے کوٹوئٹ میں بھی درج کیا جس کے اردو معنی یہ ہیں کہ واپس آجائیں اب آپ کی ضرورت پیش آگئی ہے۔
خیال رہے کہ گانے میں گلوکار طاہر نیئر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہے ، اس گانے کے کمپوزر اکرم راہی ہیں جب کہ لیرکس قیصر تارڑ نے لکھے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مریم نواز کی جانب سے ایک رکشے کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر شہری نے لکھا تھا کہ نواز شریف کی یاد آتی ہے ہمیں پرانا پاکستان چاہیے ‘۔