vni.global
Viral News International

تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا، تعلیمی ادارے بند کرنا نہیں چاہتے: یاسمین راشد

تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا، تعلیمی ادارے بند کرنا نہیں چاہتے: یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ویڈیو لنک کے ذریعے این سی او سی کے اجلاس میں شرکت کی جس دوران انہوں نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 85 فیصد بچوں کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں، صوبے میں کوروناکی صورتحال قابو میں ہے اور 57 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اومی کرون ویرینٹ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث محکمہ صحت اقدامات کررہا ہے لہٰذا عوام کورونا سے بچنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہو چکا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا نہیں چاہتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.