vni.global
Viral News International

مودی کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر ہمدردی کا اظہار

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے پاکستان میں سیلاب سےنقصانات پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا، ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کیلئے پر امید ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.