vni.global
Viral News International

عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو چیلنج کردیا

سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیرآئینی قراردے: عمران خان کا درخواست میں مؤقف

سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم  کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا ہے۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نادرا اوورسیزپاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیرآئینی قراردے۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے کی ترمیم کی گئی، ای وی ایم پر الیکشن کمیشن میں بہت سے اعتراضات اٹھائے، بہت کم فرق سے اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس کروایا گیا، یہ بل سینیٹ میں آیا تو اس کو کمیٹی میں بھیجا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.