vni.global
Viral News International

بارشوں کے موسم میں جھٹ پٹ آلو کے پراٹھے کیسے بنائیں؟

ملک بھر میں بارشوں کا موسم ہے، پھر بارشیں ہوں اور آلو کے پراٹھے گھر میں نہ بنیں، ایسا ہو نہیں سکتا۔

خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ کھانا ایسے پکایا جائے جو جھٹ پٹ تیار ہو اور زیادہ وقت نہ لے، اب آلو کے پراٹھوں میں اگر ذائقہ چاہیے تو اس میں محنت لگے گی۔

لیکن آج ہم آپ کی یہ مشکل بھی آسان کردیں گے۔

آلو بھرے پراٹھوں کی جگہ اگر آلو والے پراٹھے ہوں اور بن بھی جلدی جائیں تو مزہ آجائے۔

آلو کے پراٹھے بنانے کا آسان طریقہ:

اس کے لیے پہلے آلوؤں کو ابال کر کدوکش کریں اور انہیں آدھا کلو میدے میں اچھی طرح مکس کرلیں، پھر پیاز اور ہری مرچیں کاٹ کر ملا لیں۔

اس آمیزے میں حسبِ ذائقہ نمک اور لال مرچیں ملائیں اور ساتھ ہی تھوڑا سا کوکنگ آئل اور میتھی شامل کریں، پھر اس میدے کو اچھی طرح گوندھ لیں۔

لیجیے، آلو کے پراٹھوں کا آٹا تیار ہے، اب اس سے پیڑے بنائیں اور عام پراٹھوں کی طرح پکالیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.