vni.global
Viral News International

دال کیخلاف پنجاب پولیس کا احتجاج رنگ لے آیا

کھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کیساتھ چنے کا اہتمام

راولپنڈی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے لیے مختلف شہروں سے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا ناقص کھانے پر احتجاج رنگ لے آیا۔

لانگ مارچ کی سکیورٹی کے لیے بلائے گئے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے ہر کھانے میں دال اور کھانے کے معیار کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا جس کا سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری نے فوری نوٹس لیا تھا۔

اب پنجاب پولیس کے اہلکاروں کا کھانے کے معیار کے حوالے سے کیا جانے والا احتجاج رنگ لے آیا ہے۔

دال اے،وے، دال اے‘ لانگ مارچ میں تعینات پنجاب پولیس اہلکاروں کے نعرے، ویڈیو وائرل

ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کے لیےکھانے میں چکن اور ناشتے میں پراٹھوں کے ساتھ چنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ سی پی او کی ہدایت پر سینئر افسران خود کھانے کو چیک کر رہے ہیں، کھانے کے معیار کے ساتھ پولیس اہلکاروں کی رہائش کی سہولیات کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.