دال اے،وے، دال اے‘ لانگ مارچ میں تعینات پنجاب پولیس اہلکاروں کے نعرے، ویڈیو وائرل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ ان دنوں راولپنڈی پہنچا ہے، پنجاب پولیس اہلکار سکیورٹی پر تعینات کیے گئے ہیں، جنہیں ناقص کھانا دیا جا رہا ہے، جس کے باعث پولیس اہلکار پھٹ پڑے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے بعد گزشتہ ہفتے شروع ہوا تھا، جو وزیر آباد سے نکل کر راولپنڈی پہنچا ہے، اس دوران پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی بھاری تعداد سکیورٹی پر مامور ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار ’دال اے دال اے، صبح شام دال ہے‘ کے نعرے لگا کر احتجاج کر رہے ہیں۔
"دال اے دالے، کیڑیاں والی دال اے "
پنجاب پولیس نے صوبے بھر سے جوانوں کو لانگ مارچ کے لیے پنڈی تو بُلا لیا، لیکن اُنہیں کیڑوں والی کچی دال کھلا کھلا کے بیمار بھی کردیا۔
کیا اُن کے فنڈز میں خرد برد ہوئی ہے یا وہ جاری ہی نہیں ہوئے اور بیگار لیا جارہا ہے؟— Shama Junejo (@ShamaJunejo) November 19, 2022
پولیس اہلکاروں کے مطابق لانگ مارچ کیلئے سکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا لیکن ناقص دال کھلائی جارہی ہے۔
دوسری طرف سی پی او نے ویڈیو کا نوٹس لے لیا اور کہاکہ کھانے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ افسران کھانا تقسیم کرنے سے پہلے خود چیک کریں۔