vni.global
Viral News International

تیل وگیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ

اسلام آباد:  سستا تیل اور گیس خریدنے کیلئے پاکستان کا روس سے باضابطہ رابطہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق روس کیساتھ وزارت خارجہ اور وزارت پٹرولیم کی سطح پر خط و کتابت کا آغاز ہوگیا، روس کو بتایا ہے کہ تیل اور گیس کی خریداری میں دلچسپی ہے، خریداری کی شرط ہے کہ ہم پر پابندیاں نہ لگیں۔

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ دعوت ملنے پر پاکستانی وفد روس کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، روس سے تیل اور گیس کی خریداری قومی مفاد میں کی جائیگی، پاکستان تیل اور گیس کی خریداری میں کسی گلوبل ٹریٹی کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.