vni.global
Viral News International

الیکشن کا پیغام دے دیا گیا،شیڈول طے کرنا باقی ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کے لئے کمر کس لے، 8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، حکومت نہ معاشی استحکام لا سکی ہے نہ سیاسی، نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔

نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے، الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کر بیان دیں، وزیر خارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں بنوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.