اسلام آباد، بااثر ملزمان نے نوجوان کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، وڈیو وائرل
اسلام آباد (وی این آئی) وفاقی دارلحکومت میں بااثر افرا د کا نوجوا ن پر وحشانہ تشدد، بھویں اور سر کے بال کاٹنے کے بعد برہنہ کرکے وڈیو بناتے رہے۔ملزمان نے نوجواں کی برہنہ تشد کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
وی این آئی کو موصول معلومات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے جلیاری سیداں، پنڈ بیگوال کے نوجوانون ذکی کاظمی ولد سجاد حسین شاہ کو 10اگست کے دن راجہ دانش نے موبائل پر میسج کرکے بحریہ انکلیو حدود تھانہ بنی گالہ بلایا اور منہ پر کپڑا ڈال کر گن پوائنٹ پر نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں دانش کے دو بھائی ایک عزیزعرف بلو اور دو نامعلوم افراد پہلے سے موجود تھے انہوں نے ذکی کاظمی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، سر کے بال مونچھیں اور داڑی بھی کاٹ دی جبکہ استرے سے بھویں بھی کاٹ ڈالیں۔
ملزمان نے ذکی کاظمی کے جسم پر موجود کپڑے بھی پھاڑ دئیے اور برہنہ کرکے وڈیو بناتے رہے جسے بعد میں سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا گیا۔ ذکی کاظمی کو 4گھنٹے تک حبس بے جامیں رکھنے کے بعد ملزمان اسے ملوٹ روڈ پر پھینک کر غائب ہوگئے ۔