vni.global
Viral News International

فیفا ورلڈکپ،رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ  ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو  پرتگال کے لیے اپنا پانچواں ورلڈکپ کھیل رہے ہیں، انہوں نے جمعرات کو  رواں ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گھانا کے خلاف  پنالٹی پر گول کرکے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 میں پہلا ورلڈکپ گول کیا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکور کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.