صرف اپنی قوم کی خاطر زخمی حالت میں نکل رہا ہوں: عمران خان
لاہور: سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہر صورت راولپنڈی پہنچے۔
26 نومبر کو اپنے لانگ مارچ کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہا کہ چاہتا ہوں 26 نومبر بروز ہفتہ راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کا حصہ تمام پاکستانی بنیں، ایک قوم کو حقیقی آزادی کا حصول صرف انصاف کے بل بوتے پر ہوتا ہے، انصاف ہوتا ہے تو حقوق ملتے ہیں اور قوم آزاد اور خوشحال ہو جاتی ہے۔
میں اس حالت میں آپ کیلئے پنڈی آرہا ہوں، آپ نے میرے لئے ہفتہ کے دن راولپنڈی پہنچنا ہے، عمران خان کا اہم پیغام pic.twitter.com/FrviNpoFG8
— Mughees Ali (@mugheesali81) November 24, 2022
انہوں نے کہا کہ مارچ میں شریک ہو کر قوم یہ پیغام دے گی کہ حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، میں زخمی حالت میں صرف اپنی قوم کی خاطر نکل رہا ہوں، قوم ہفتے کو میرے لئے راولپنڈی پہنچے۔