vni.global
Viral News International

چین اور سعودی عرب نے 13 ارب ڈالر کا پیکج کی یقین دہانی کرا دی: اسحق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ چین اور سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 13 ارب ڈالر کا پیکج دینے کی یقین دہانی کرا ئی ہے

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا موجودہ مالی سال چین قرضہ رول اوور کرنے سمیت 8.8 ارب ڈالر کی معاونت کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین 4 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی واپسی رول اوور کرے گا، اس کے علاوہ پاکستان کو 3.3 ارب ڈالر کے چینی کمرشل قرضے بھی فراہم کیے جائیں گے، چین 1.45 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ کرے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے 4.2 ارب ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرنے کا امکان ہے جس میں 3 ارب ڈالر کے اضافی ذخائر اور مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت شامل ہے، سعودی عرب گوادر میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس تعمیر کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.