کورونا کے خطرات جاری،مزید 4 افراد جاں بحق،581نئے مریض رجسٹرڈ
اسلام آباد: (دنیا نیوز)ملک بھر میں کورونا سے24 گھنٹوں کے دوران 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 581 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 19 ہزار 591 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 581 افراد کے وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق کورونا کی شرح 2 اعشاریہ 97 ریکارڈ کی گئی جبکہ 178 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 14 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 19,591
Positive Cases: 581
Positivity %: 2.97%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 178— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 14, 2022