vni.global
Viral News International

کراچی میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 14 افراد جاں بحق

شہر قائد میں تیز بارش کے باعث بدھ سے اب تک مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن شو مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے 20 سالہ رحمان نوجوان کی ہلاکت ہوئی جبکہ منگھوپیر میں کرنٹ لگنے 23 سالہ رقیب جاں بحق ہوگیا۔

لانڈھی مانسہرہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 38 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ کورنگی مہران ٹاؤن میں کام کے دوران 25 سالہ عبدالخالق جاں بحق ہوا۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی ارسلان ہومز میں ایک گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے ایک بچہ بھی جاں بحق ہوا جس کی شناخت 13 سالہ مذمل ولد مظفر کے نام سے ہوئی ہے۔

کورنگی میں 100 کواٹرز کے قریب گھر کے اندر پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے بزرگ شہری جان بحق ہوگیا جبکہ محمد علی سوسائٹی میں پی ایس او پمپ کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔

نارتھ کراچی سیکٹر 7 سی میں مکان کی چھت گرنے کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہوا جس کی شناخت علی مہدی کے نام سے ہوئی، ملیر کے علاقے میں گھر کی دیوار گرنے سے 14 سالہ عبد القادر جاں بحق ہوگیا۔

اعظم بستی میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ عمران جاں بحق ہوا جبکہ قصبہ کالونی میں گھر میں کرنٹ لگنے سے عبداللہ جاں بحق ہوا، لانڈھی کچی آبادی کے قریب گھر کے باہر بجلی کے پول پر کرنٹ لگنے سے ایک چار سالہ بچی  بھی جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گڈاپ میں گزشتہ روز باپ بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، ریسکیو آپریشن کے دوران 19 سالہ زیشان کی باڈی کو نکال کیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.