vni.global
Viral News International

ڈائریکٹر آئی ایس آئی سمیت دو افسران کا قاتل مارا گیا

ملتان: خانیوال میں ڈائریکٹر انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سمیت دو افسران کا قاتل مارا گیا۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق تھل کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران ملزم نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

خانیوال، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران شہید

ذرائع کے مطابق ملزم نے دو ہفتے قبل خانیوال میں فائرنگ کر کے ڈائریکٹر آئی ایس آئی نوید سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کو شہید کردیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی ایس آئی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور نجی ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ملزم نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.