پنجاب ، دوکانیں رات 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ واپس
People shop in a market after the government eased the nationwide lockdown imposed as a preventive measure against the COVID-19 coronavirus, in Karachi on May 11, 2020. (Photo by Asif HASSAN / AFP)
پنجاب کے تاجروں کی جانب سے دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ علاوہ ازیں فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تاجر برادری کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انچارج شکایت سیل ناصر سلمان کی موجودگی میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے ۔