vni.global
Viral News International

پشاور,پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے حجرے پر دستی بم حملہ

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسیٰ زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے۔

ناصر خان موسیٰ زئی کا کہنا تھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو میں رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ اپنی خیر منانے کا میسج بھیجا تھا، محمود خان کے میسج کےعلاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی تھی اور جلد جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کااعلان کیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.