پرویز الہٰی وزیراعلیٰ رہیں گے یا نہیں؟ نیا ڈیکلیئریشن جلد متوقع
وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر ان کے خلاف ڈیکلیئریشن جاری کرنے کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ لاہور کے باہر کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر لائحہ عمل اختیار کرنے لیے گورنر ہاؤس میں مشاورت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں رانا ثنااللہ، سعد رفیق، عطا تارڑ اور طارق بشیر چیمہ موجود ہیں۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق عطا تارڑ آج رات 10 بجے پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو آج 21 دسمبر کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کی ہدایت کو غیر آئینی قرار دے دیا اور آج اجلاس بلانے سے انکار کیا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے نئے ڈکلیئریشن کے بعد چوہدری پرویز الٰہی آج وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔