وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر عہدے سے مستعفی
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے وزارت سے استعفی دیدیا ، ہاشم ڈوگر نے تحریری استعفی وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو پیش کر دیا ۔
استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بطور وزیر داخلہ کام جاری نہیں رکھنا چاہتا، اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں صحت کے چند مسائل کی بنا پر مستعفی ہورہا ہوں۔
آج میں نے زاتی وجوہات کی بنا پہ اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے۔ انشاللہ آگے بھی پی ٹی آی کے ادنی کارکن کے طور پہ کام کرتا رہوں گا pic.twitter.com/hQzZDUf5Da
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) October 11, 2022
ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کے طور پر کام کرنا اچھا تجربہ تھا اپنی ذاتی مصروفیات اور طبی وجوہات کے باعث مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا میں اپ اور پارٹی چیرمین کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر تھا اور آئندہ بھی رہوں گا۔
ذرائع کے مطابق شروع دن سے ہاشم ڈوگر کو پارٹی کے مرکز میں بیٹھے اہم رہنماؤں کے شدید دباو کا سامنا تھا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاسوں میں بھی انکو مختلف واقعات کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ پچیس مئی کے واقعات میں بڑے افسران اور مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر ان ہر پارٹی کے مخلتف حلقوں کی جانب سے کئی بار تنقید کی گئی۔