ملکہ ایلزیبتھ کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ ادا کرنے والاشخص گرفتار
برطانیہ کی آنجہانی ملکہ ایلزیبتھ کے انتقال کے بعد ان کے لئے عمرہ کرنے والے یمنی شہری کو سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق یمنی شہری نے عمرہ ادا کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ وہ ملکہ کی روح کو سکون پہنچانے کےلیے عمرہ کررہے ہیں۔
القوة الخاصة لأمن المسجد الحرام :
القبص على مقيم يمني ظهر في مقطع فيديو يحمل لافته داخل #المسجد_الحرام، مخالفاً أنظمة وتعليمات #العمرة. pic.twitter.com/EycIUIXw12— إمارة منطقة مكة المكرمة (@makkahregion) September 12, 2022
اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کردیا۔ شدید تنقید کے بعد سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔
سعودی عرب میں عمرے اور حج کے دوران کسی قسم کا بینر لہرانا یا نعرے لگانے کی ممانعت ہے۔