vni.global
Viral News International

معاشی دلدل سے نکلنے کا واحد حل فوری انتخابات ہیں،عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے فوری انتخابا ت ضروری ہیں ۔

اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ ملکی معیشت کو تنزلی سے بچانے کے لیے موجودہ حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے اور جیسے جیسے معاشی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے اگر سیاسی استحکام نہ آیا تو مجھے ڈر ہے کہ معیشت کو گرنے سے بچانا مشکل ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کے پاس سیلاب سے نمٹنے کیلیے کوئی پلان ہی نہیں ہے، یہ لوگ ملک کا سوچنے کے بجائے اپنی کرپشن بچا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے اور دوسری طرف معیشت کمزور ہورہی ہے، آج بجلی مہنگی بھی ہے اور لوڈشیڈنگ بھی زیادہ  ہوگئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی لیکن حکومت نے بڑھا دی، آج واضح ہوگیا ان کا مقصد مہنگائی نہیں کرپشن کیسزختم کرنا تھا، آج ٹیکسٹائل انڈسٹری  20 فیصد بند اور سیمنٹ کی فروخت 34 فیصد کم ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے اس لیے جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا رویپہ مستحکم نہیں ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.