vni.global
Viral News International

عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے،مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران کے سب پلان بری طرح فیل ہو گئے، سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ ناکام ترین لانگ مارچ، ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا 9 سالہ پلان فیل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان، چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان، نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان، سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔

مریم کا کہنا تھاکہ سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.