راولپنڈی پولیس کا کارنامہ،چار سالہ بچے کیخلاف مقدمہ درج
راولپنڈی پولیس کا کارنامہ ، چار سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا۔ عدالت کا تفتیشی افسرپر اظہار برہمی
تفصیلات مے مطابق تھانہ نصیر آباد میں غلام مصطفیٰ نامی شہری نے 4 سال کے معصوم کمسن بچے احمد پر 337کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا، جس کے مطابق بچے نے میاں بیوی پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا۔
کمسن احمد کو ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں لایا گیا۔ وکیل نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا ، جو دفعہ لگائی گئی اسکی سزا دس سال ہے ، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد اور تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔
ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا اور کہا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی ۔ ایف آئی آر بھی خارج ۔