راولپنڈی،ڈینگی کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
Pic17-012
Rawalpindi:Sep17-A view of Dengue preservation Ward in Benazir Hospital as a lot of people are suffering from dengue fever in twin cities these days . ONLINE PHOTO by Raja Asim
راولپنڈی میں ڈینگی وائس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تاحال اسپتالوں کے 55 فیصد بیڈز پر مریض موجود ہیں۔
رواں سیزن میں ابتک ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد 1403 ہوچکی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 76 ڈینگی پازٹیو نئے مریض آچکے ہیں۔
تین اسپتالوں میں ڈینگی پازٹیو کے مریضوں کی تعداد 145 ہوچکی ہے، تین ہسپتالوں میں 5 ڈینگی مریض تشویشناک حالت سے دوچار ہیں، اسی طرح تین اور اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 236 مریض موجود ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق یومیہ آنے والے مریضوں کی تعداد 80 سے 100 تک ریکارڈ کی گئی ہے، اس وقت بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 97 مریض داخل ہیں جب کہ ہولی فیملی میں 60 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 79 مریض زیر علاج ہیں۔
ڈینگی کا شکار مریضوں کی اکثریت کا تعلق پوٹھوہار ٹاؤن کی یونین کونسلوں گرجاچک جلال دین اور دھاماں سیداں سے ہے۔