vni.global
Viral News International

حکومت نے ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی، عمران خان کیخلاف بھی جلد قانون حرکت میں آئے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم دن رات پاکستان کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں اور کچھ سیاست دان اپنے گھٹیا ایجنڈے کو آگے بڑھارہے ہیں، عمران خان ساڑھے تین سال اپنے گھٹیا ایجنڈے کو چلاتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے ہم یہاں تک پہنچے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو گئی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مانگی تھی، عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے۔

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے ایک دوسرے کو چور کہنے اور اب دونوں کا عمران خان کو چور کہنے کے سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھاکہ پہلے ہم دونوں کو غلطی تھی، ایک دوسرے کے خلاف بات کررہے تھے، اب صحیح بات سمجھ آگئی ہے، ہم دونوں جسے چور کہہ رہے ہیں اصل چور وہی ہے اور اصل چور عمران خان نیازی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.