vni.global
Viral News International

بشریٰ بی بی نےکرپشن چھپانےکیلئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، مریم اورنگزیب

بشریٰ بی بی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے تسلیم کر لیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے تصدیق کردی کہ بشریٰ بی بی،  پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیےکی سربراہ ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لیے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کے چیمپئن امریکا سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلےکرتے پکڑے گئے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.