vni.global
Viral News International

بجلی بلز میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس کی وصولی معطل

راولپنڈی : بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس پر بڑا ریلیف دے دیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی معطل کر دی، اور آئیسکو کے سربراہ کو طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے جسٹس جواد الحسن کی سربراہی میں بجلی کے بلوں میں اضافہ چارجز وصول کئے جانے پر کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران جسٹس جواد الحسن نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس معطل کرتے ہوئے آئیسکو سربراہ کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ واپڈا، نیپرا سے بھی یہ ٹیکس وصولی روک کر آئندہ تاریخ کو جواب طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہورہائیکورٹ نے 24 اگست کو شہریوں کو بجلی کے بلز میں فیول ایڈجسمنٹ ٹیکس منہا کرکے باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.