vni.global
Viral News International

آرمی چیف عاصم منیر کیلئے خصوصی طور پر بیت اللہ کا دروازہ کھولا گیا

ریاض: (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کے لیے عمرہ کی ادائیگی کے دوران خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں۔

چیف آف آرمی سٹاف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران حکومتی عہدیداروں اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہ جدہ سے مکہ پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔

اس موقع پر سید عاصم منیر کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے اور دعائیں کیں۔

چیف آف آرمی سٹاف کی خانہ کعبہ سے باہر آتے ہوئے لی گئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ اس حوالے سے سرکاری یا عسکری حکام کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.