vni.global
Viral News International

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے قبول کرلیے

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہےکہ اسپیکر نے استعفے آئین کے آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظورکیے، استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیےگیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل کو  اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

جن ارکان کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز شاہ، جمیل احمد خان، اکرم چیمہ ، شیریں مزاری، شاندانہ گلزار اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔

 صوبہ سندھ سے پی ٹی آئی کے 3ارکان کے استعفے منظور کیےگئے ہیں جب کہ مخصوص نشستوں پر شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار خان کے استعفے منظور ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے مستعفی 131 ارکان کو اسپیکر کی جانب سے استعفوں کی تصدیق کے لیے خطوط پہلے ہی جاری ہوچکے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.