vni.global
Viral News International

آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، افسران اور جوانوں سے الوداعی خطاب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کےلیے فوجی دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاہور آمد پرکورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض غنی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےلاہور گیریژن انسٹی ٹیوٹ فار اسپیشل ایجوکیشن کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے لیے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔

 آرمی چیف نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں نمایاں مقام کے لیے سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےلاہورکور اورپاکستان رینجرزپنجاب کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کے لیے فوجی  دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا،  آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.